24 ستمبر 2012 - 20:30

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا ہے کہ توہین رسالت کے مرتکب مغربی ممالک خصوصاََ امریکہ کے خلاف تحریک مجرم کے انجام تک جاری رہے گی، کارکنان ناصر باغ میں منعقد ہونے والی عظیم الشان تاریخی "لبیک یارسول اللہ کانفرنس" کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ایک عظیم الشان کانفرنس "لبیک یارسول اللہ کانفرنس" کے نام سے پاکستان کے تاریخی شہر لاہور میں 7 اکتوبر کو منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری امریکہ کے خلاف تحریک کا اب آغاز ہوا ہے، جو مجرموں کے انجام تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم سرزمین پاکستان سے امریکی ناپاک وجود اور اس کے اثر و رسوخ کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے مسلم امہ کے خلاف صلیبی جنگ کا آغاز کر دیا ہے، اگر مسلم امہ اور مسلم ممالک کے سربراہان متحد ہو کر جواب نہ دیں تو امریکہ اسلامی اقدار کو مزید پامال کرکے دنیا میں اسلام کے خلاف نفرتوں میں اضافہ کر دے گا۔علامہ عبدالخالق اسدی نے اپیل کی کہ کارکنان وہ اس عظیم مشن کے لئے سرگرم عمل ہو جائیں اور تمام مکاتب فکر تک یہ پیغام پہنچائیں کہ آئیں سب مل کر نظام مصطفٰی (ص) اور حرمت محمد عربی (ص) کے لئے اس کانفرنس میں شامل ہوں اور دشمن کو بتا دیں کہ ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں، لیکن حرمت رسول (ص) پر آنچ برداشت نہیں کرسکتے۔

.....

/169